ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور:میاں بیوی کے طرف سے پولیس میں ایک دوسرے پر مارپیٹ کی شکایت درج

یلاپور:میاں بیوی کے طرف سے پولیس میں ایک دوسرے پر مارپیٹ کی شکایت درج

Sun, 08 Oct 2017 21:43:42    S.O. News Service

یلاپور، 8؍اکتوبر(ایس او نیوز) میاں بیوی کے درمیان چل رہے تنازعے کے پس منظر میں دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر مارپیٹ کی شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی ہے۔

سبرامنیا گنیش ہیگڈے نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ بیوی سشما سے طلاق کے سلسلے میں عدالت میں چل رہے معاملے میں حاضری کے بعد جب وہ سرسی واپس لوٹ رہاتھا تو سشما کے بھائی لکشمی نارائن گاونکر، سدھریر مراہٹی اور دیگردو تین افراد نے لوہے کی سلاخوں اور درانتی سے اس پر حملہ کیا ہے۔ 

دوسری طرف سبرامنیا کی بیوی سشما نے بھی پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ عدالت سے واپس لوٹتے وقت سبرامنیا نے ان کی کار کا پیچھا کرتے ہوئے کار ڈرائیور پر حملہ کیا۔ جب اسے بچانے کے لئے وہ اور اس کے بھائی آگے بڑھے تو سبرامنیا نے ان پر بھی حملہ کیا ہے۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔


Share: